لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے قریب 6 ایکڑ زمین پر مشتمل گھاس کے میدانوں میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔
لندن فائر بریگیڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہیتھرو ایئر پورٹ کے قریب آگ لگنے کے اس واقعے کے بارے میں اطلاع دی۔
اس ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 100 سے زائد فائر فائٹرز مغربی لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے قریب گھاس میں لگی بڑی آگ پر قابو پانے کے لیے جمع ہیں۔
فائر بریگیڈ عملے نے بتایا کہ 15 فائر انجن اور 100 کے قریب فائر فائٹرز فیلتھم میں ہیٹن روڈ کے قریب گھاس پر لگی اس آگ پر قابو پانے کے لیے موجود ہیں۔
یہ آگ برطانوی وقت کے مطابق کل دوپہر تقریباً 2 بجکر 50 منٹ پر لگی۔
ہیتھرو ایئر پورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے رن وے کو تبدیل کیا گیا لیکن کوئی بھی پرواز ابھی تک متاثر نہیں ہوئی۔
تاہم، ایئر پورٹ کے قریب یوں اچانک آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔
Comments are closed.