بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیا ہے، جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کی خاطر پاکستان کے عوام سے دھوکا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان کا حق ادا کیا ،جنہوں نے اس کی فنڈنگ کی ۔

جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کسی کو اعتراض ہو نا ہو ، فیصلہ ماننا سب پر لازم ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.