بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عشرہ محرم: سندھ بوائے اسکاؤٹس ڈیوٹی میں مصروف

سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے اسکاؤٹس عشرہ محرم الحرام کی مجالس میں ڈیوٹیاں دینے میں مصروف ہیں۔

سندھ بھر میں 5 ہزار اسکاؤٹس محرم الحرام کی مجالس اور ماتمی جلوسوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس بارے میں صوبائی اسکاؤٹ سیکریٹری سید اختر میر نے بتایا کہ اسکاؤٹس کو مجالس اور جلوسوں میں درپیش صورتحال سے نمٹنے کے لیے کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں رینجرز، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس کے اہلکاروں نے تربیت فراہم کی۔

صوبائی اسکاؤٹ سیکریٹری سید اختر میر نے کہا کہ 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں اور مجالس میں کراچی میں 3 ہزار اور دیگر شہروں میں 2 ہزار اسکاؤٹس خدمات انجام دیں گے۔

سید اختر میر نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اسکاؤٹس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ان کے کام میں مدد کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.