امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی ایشیائی ممالک کے دورے پر آج تائیوان پہنچیں گی۔ نینسی پلوسی کے تائیوان جانے سے متعلق چین نے امریکا کو خبردار کردیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہوگا۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا، امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا باعث بنے گا۔
Comments are closed.