کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے گزشتہ روز اغوا ہونے والی 8 سالہ بچی پڑوسی کے گھر سے بازیاب ہو گئی، پولیس نے اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار تھانے کی حدود سے گزشتہ روز اغوا ہونے والی 8 سالہ علیمہ پڑوسی کے گھر سے بازیاب کروالی گئی، بچی کے والد نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ بچی رات کو دکان سے سامان لینے گئی، اسی دوران پڑوسی شاہد نے اسے گھر میں بلایا اور قید کردیا۔
جب اہل محلہ کے ساتھ مل کر گھروں کی تلاشی لی گئی تو ملزم نے تلاشی دینے سے انکار کیا، جب زبردستی گھر میں گئے تو بچی پنجرے نما کمرے سے ملی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ بچی کے ماموں سے رقم مانگی تھی جو وہ نہیں دے رہا اس لیے بچی کو اغوا کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر بچی سے زیادتی کے آثار نہیں ملے، تاہم اس کا میڈیکل کروایا جائے گا، جبکہ ملزم کے خلاف واقعے سے متعلق مقدمہ درج کیا جائے گا۔
Comments are closed.