چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہنگامی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے لاء ونگ کے حکام نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر تیاری سے متعلق حتمی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے دوران اجلاس متعلقہ حکام کو کیس کے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق سکندر سلطان راجا نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے موقعے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر رینجرز اہلکار الیکشن کمیشن پر تعینات کیے جائیں۔
Comments are closed.