پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیزوں کو منفی رنگ دے رہی ہے۔
ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر کوئی رکن اسمبلی فلور پر آکر استعفے کا اعلان کردیتا ہے تو وہ مستعفی ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ استعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کے اراکین اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس پیش ہی نہیں ہوئے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ اداروں کے سربراہ ان کی مرضی کے ہونے چاہئیں۔
Comments are closed.