پڑوسی ملک بھارت میں ایک طالب علم نے پولیٹیکل سائنس کے امتحان میں 100 میں سے 151 نمبر حاصل کیے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کی سرکاری یونیورسٹی للت نارائن متھیلا یونیورسٹی (ایل این ایم یو) کے ایک طالب علم کو پولیٹیکل سائنس کے امتحان میں 100 میں سے 151 نمبر دے دیے گئے جسے دیکھ کر وہ خود دنگ رہ گیا۔
بی اے (آنرز) کے طالب علم نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ خود اپنے امتحان کے نتائج دیکھ کر حیران رہ گیا تھا۔
طالب علم نے کہا کہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی مارک شیٹ عارضی تھی لیکن انتظامیہ کو نتائج کے اعلان سے قبل ایک بار چیک کرنا چاہیے تھے۔
اسی یونیورسٹی کے ایک اور طالب علم کو بی کام پارٹ 2 کے امتحان میں اکاؤنٹنگ اور فنانس پیپر میں صفر نمبر دیے گئے۔
طالب علم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنی ٹائپنگ کی غلطی تسلیم کی۔
دوسری جانب یونیورسٹی کے رجسٹرار نے بتایا کہ دونوں مارک شیٹس میں ٹائپنگ کی غلطیاں تھیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ٹائپوگرافیکل غلطیوں کو درست کرنے کے بعد، دونوں طالب علموں کو نئی مارک شیٹس جاری کردی گئی ہیں۔
Comments are closed.