پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کے 20 ہزار 187 پیکٹس تقسیم کیے گئے۔
متاثرہ علاقوں میں 13 ہزار 440 خیمے، 8 ہزار 530 کمبل، 7 ہزار 500 واٹر کولر اور 9 ہزار 780 مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 5 ہزار 40 گیس سلنڈرز اور 1700 پلاسٹک میٹس بھی اب تک تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے میں حب ڈیم سمیت 7ڈیم سیلابی پانی کی تاب نہ لاکر ٹوٹ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی جاری ہے جہاں 24 گھنٹوں میں بچوں سمیت مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 136ہوگئی۔
Comments are closed.