بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے دیوالیہ کردیا جسے بچانے کیلیے ٹیکس دینا ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کا دیوالیہ کردیا جسے بچانے کیلیے سب کو ٹیکس دینا ہوگا،عمران خان کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس نہج پر پہنچا لیکن اتحادی حکومت نے مشکل فیصلے کر کے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عمران  خان پوچھتے ہیں ذمہ دار کون ہے،  کپتان صاحب ہر شعبے کی تنزلی کے ذمہ دار آپ ہیں، ہم نے بڑا مشکل بجٹ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جو پارٹی کہتی تھی قرضہ کم کرنے آئے ہیں انہوں نے 76 سال کی نسبت 80 فیصد زیادہ قرضہ لیا، شوکت ترین سب سے زیادہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑ کر گئے، ہر سال بجٹ خسارہ بڑھایا گیا اور ٹیکس کو کم کیا گیا، عمران خان پورے ملک کو پیچھے چھوڑ کر چلے گئے۔

You might also like

Comments are closed.