وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن سے فوری فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے بال ٹمپرنگ، فنڈ ٹمپرنگ اور سیاسی ٹمپرنگ کی۔
اُنہوں نے استفسار کیا کہ دوسروں سے منی ٹریل مانگنے والا عمران خان اپنی منی ٹریل دینے سے کیوں گھبراتا ہے؟
احسن اقبال نے مزید کہا کہ فنانشل ٹائمز میں عمران خان کی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ بےنقاب ہوچکی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری طور پر سنائے۔
Comments are closed.