پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانا بلیک میلنگ ہے۔
ایک بیان میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کے لیے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان خود چیف الیکشن کمشنر کی تعریف کیا کرتے تھے، تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔
دوسری طرف وفاقی وزیر احسن اقبال نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری طور پر سنایا جائے۔
Comments are closed.