بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راجن پور میں بارش اور سیلاب سے تباہی، فصلیں تباہ، ہزاروں افراد متاثر

راجن پور میں مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، ندی نالوں کے سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے اور فصلیں تباہ ہونے کے ساتھ سیکڑوں بستیاں اُجڑ گئیں۔

راجن پور میں بارشیں اور سیلاب نے ہر طرف تباہی مچادی میدانی اور دیگر علاقے شدید متاثر ہوئے۔ سیکڑوں مکانات زمین بوس ہوگئے اور ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ ہزاروں افراد بےگھر ہوگئے۔

سیلاب متاثرین کا کہنا ہے سیلاب سے پہلے ہم غریب لوگوں کی مدد کیا کرتے تھے لیکن آج ہم خود دانے دانے کو ترس رہے ہیں۔

حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب سے دو لاکھ 57 ہزار ایکڑ رقبہ متاثر ہوا، 37 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئیں، ایک ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔

سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج، ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ افراد حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.