عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے صحت کے مسائل کی وجہ سے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا سے واپسی پر 85 برس کے پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ توانائی محفوظ رکھنا چاہتا ہوں تا کہ چرچ کی خدمت کر سکوں۔
انہوں نے کہا کہ عمر کی وجہ سے عہدہ چھوڑنے کے امکان سے متعلق سوچنا ہو گا۔
پوپ فرانسس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی کی طرح اب سفر ممکن نہیں رہا، پوپ کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس سے پہلے پوپ بینیڈکٹ بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔
Comments are closed.