بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کیخلاف میچ، ندا ڈار ٹیم سے باہر

کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے خلاف قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کن کشن کا شکار ہونے کے باعث ندا ڈار میچ میں شرکت نہیں کریں گی، ان کی جگہ ایمن انور کو 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ندا ڈار بارباڈوس کے خلاف میچ میں سر پر گیند لگنے سے انجری کا شکار ہوئی تھیں۔

کامن ویلتھ گیمز کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

کرکٹ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ندا ڈار کی طبیعت بہتر ہے، مزید 5 روز ان کی صحت کا جائزہ لیا جائے گا۔

12 رکنی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف، منیبہ صدیقی، ارم جاوید، عمیمہ سہیل، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، فاطمہ ثناء، طوبیٰ حسن، ڈیانا بیگ، انعم امین، کائنات امتیاز اور ایمن انور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر 3 بجے شروع ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.