فرانس کے گسٹاو مک کیون نے ٹی 20 انٹرنیشنلز کے مزید ریکارڈز اپنے نام کرلیے، وہ کیریئر کے ابتدائی 4 میچز میں مسلسل ففٹی یا زائد رنز کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
نیپال کے کوشال بھورٹیل نے کیریئر کے ابتدائی 3 میچز یں ففٹی یا زائد رنز اسکور کیے تھے جبکہ سنتھ جے سوریا نے ابتدائی 4 میچز میں 3 ففٹی پلس اسکور بنائے تھے۔
گسٹاو مک کیون نے ورلڈ کپ یورپ کوالیفائرز میں 2 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں بنائیں، انہوں نے ابتدائی 4 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنالیا۔
فرانسیسی اوپنر نے 4 اننگز میں 377 رنز بناکر نیا ریکارڈ بنایا، اس س قبل 4 اننگز میں سب سے زیادہ 276 رنز پرتگال کے اظہر عدنان نے بنائے تھے۔
آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے اپنے کیریئر کی 36 سے 39 اننگز یعنی 4 باریوں میں 342 رنز بنائے تھے۔
Comments are closed.