تیونس کے وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے بیان کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔
انٹونی بلنکن کی طرف سے تیونس میں جمہوری عمل سے متعلق اظہارِ تشویش کے بیان پر امریکی سفارتکار کو تیونس کے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔
تیونس کے وزیر خارجہ عثمان جراندی نے ملک میں موجود امریکا کی قائم مقام ناظم الامور نتاشہ فرانسسیشی سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن کا بیان قومی داخلی امور میں ناقابل قبول مداخلت ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو صدر قیس سعید نے نیا آئین منظور کیا تھا جس سے انہیں لامحدود اختیارات حاصل ہوجائیں گے۔
اس سیاسی پیشرفت پر امریکا کے سیکرٹری خارجہ نے تیونس میں جمہوری عمل پر اظہارِ تشویش کیا تھا۔
انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ تیونس کی عوام نے 2011 سے اب تک بہت محنت کے بعد جمہوری عمل بحال کیا تھا جسے پچھلے ایک سال کے دوران رول بیک کر دیا گیا۔
Comments are closed.