best hookup apps that aren't a scam charlotte hookup bars free messege hookup sites a v hookup on xbox 360 hookup Illinois

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی اخبار کی خبر پر کے الیکٹرک کا ردعمل

کے الیکٹرک ترجمان عمران رانا نے برطانوی اخبار کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لندن سے شائع ہونے والے اخبار کی خبر کا بغور جائزہ لیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ خبر میں کے الیکٹرک پر الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔

عمران رانا نے کہا کہ واضح کرنا چاہتے ہیں کے الیکٹرک نے ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو کوئی ادائیگی نہیں کی۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نہ ہی کسی اور کے لیے کے الیکٹرک نے ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو ادائیگی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے ووٹن کرکٹ کے ذریعے ٹی ٹوئنٹی میچز کروا کر نامعلوم مقاصد کے لیے فنڈز اکھٹے کیے اور انہیں پی ٹی آئی کو منتقل کیا۔

برطانیہ میں خیرات کے لیے جمع کی جانے والی رقم پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے کرکٹ ایونٹس کرائے، ایک کرکٹ میچ آکسفورڈ شائر میں عارف نقوی کی محل نما رہائش گاہ پر کھیلا گیا۔

عارف نقوی 2012ء سے 2014ء تک ووٹن ٹی 20 کے صدر رہے، ووٹن پیلس پر کھیلا جانے والا میچ اس ٹورنامنٹ کا اہم حصہ تھا، اس ایونٹ میں مہمانوں کو 2 سے ڈھائی ہزار پاؤنڈز کے درمیان ادائیگی کا کہا گیا۔

بتایا گیا کہ یہ رقم فلاحی مقاصد کے لیے طلب کی گئی ہے، اس قسم کی چیریٹی فنڈ ریزنگ برطانیہ میں ہر سال موسمِ گرما میں دہرائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.