بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اس حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، اسد عمر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

اسد عمر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ حکومت کو نااہل قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ موجودہ سرکار کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث ملکی معیشت زوال کا شکار ہوگئی، ایک ہفتےمیں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسد عمر نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا ہے کہ ‏بنیادی ضروریات کی اشیاء کے افراط زر میں 37 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور کرپٹ، نااہل حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.