آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات حل کرنے کے لئے سیاسی جماعتیں ہم آہنگی پیدا کریں۔
اپٹما کے اعلامیے کے مطابق ایسوسی ایشن نے کہا کہ پاکستانی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔
اپٹما نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کے لئے درآمدات 5 ارب ڈالر کم کریں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ یہ تاثر ختم کریں کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے ایکسپورٹرز خوش ہوتا ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے پیداواری لاگت بڑھتی ہے۔
Comments are closed.