بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مستعفی PTI اراکین کی نشستوں پر الیکشن لڑینگے: رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین کی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔

یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں خصوصی گفتگو کے دوران کہی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ تمام صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں ایک ہی وقت میں الیکشن ہوں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 350 کے قریب لوگوں نے عمران خان کو غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی ہے، ان کے چار ملازمین کے ناقابل تردید شواہد ہیں جن کے اکاؤنٹس میں تقریبا 750 ملین ڈالر آئے۔

ان کا چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان نے جھوٹا بیانیہ قوم کے سامنے پیش کیا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی کوشش ہے کہ قوم کو تقسیم کریں، نوجوانوں کو گمراہ کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر قوم نے ان کی شناخت نہیں کی تو یہ قوم کو حادثے سے دوچار کر دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.