اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ نے اپنے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کردیں۔
تحریک انصاف اور ق لیگ نے تمام ارکان کو آج رات تک لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔
پارٹی قیادت نے ہدایت کی ہے کہ ارکان اسمبلی کل کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔
دوسری جانب حکومتی امیدوار سبطین خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کےامیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار دیے گئے۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللّٰہ لک نےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی۔
Comments are closed.