بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پروفیسر خالد محمود عراقی 4 برس کے لیے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر مقرر

پروفیسر خالد محمود عراقی ایک مرتبہ پھر کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر ہوگئے۔

تاہم اس مرتبہ وہ مستقل اور چار سال کے لیے وی سی مقرر ہوئے ہیں، ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پروفیسر خالد عراقی کو تلاش کمیٹی نے 64.2 فیصد نمبر دے کر پہلی، ڈاکٹر جمیل کاظمی کو 49 فیصد نمبر دے کر دوسری اور ڈاکٹر مونس احمر کو 45 فیصد نمبر دے کر تیسرے نمبر پر رکھا تھا۔ 

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تینوں امیدواروں کے انٹرویوز لیے تھے اور خالد عراقی کے نام کی منظوری دی تھی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے یہ فیصلہ میرٹ پر ان کی قابلیت اور تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا تھا۔

تاہم ایک مشیر اور ایک وزیر کو اعتراض تھا جس کی وجہ سے فائل ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک رکی رہی۔ 

سرکاری حلقوں میں کافی دنوں سے اس بات کا انتظار کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کس کے حق میں فیصلہ کرتے ہیں۔

غالب امکان یہی تھا کہ خالد محمود عراقی ایک مرتبہ پھر وائس چانسلر بن جائیں گے کیونکہ ایک تو انہیں تلاش کمیٹی نے سرفہرست رکھا اور دوسرا یہ کہ وہ مضبوط ترین امیدوار تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.