بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوتھل، سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

صوبۂ بلوچستان کے علاقے پپرانی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 بچے، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق لنڈا ندی اور کھانٹا ندی میں شگاف پڑنے سے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے۔

پولیس کے مطابق حب ندی پل سے گرنے والے موٹرسائیکل سوار کی بھی لاش نکال لی گئی ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے اور پاک فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.