ملک میں سیاسی عدم استحکام نے امریکی ڈالر کو آسمان پر پہنچا دیا۔ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے بڑھ کر ایک ڈالر کی قیمت 241 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کا ملا جلا دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 78 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ جب راتوں کو سیاسی صورتِ حال تبدیل ہو تو مارکیٹ ایسے ہی اثر دکھاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی بنیادی وجہ ہے۔
Comments are closed.