اسلامی نظریاتی کونسل میں علمائے کرام کے اجتماع میں محرم الحرام کے لیے منظور کردہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ پر زور دیا گیا۔
علمائے کرام نے نفرت انگیزی پر مبنی تقاریر نہ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ تمام شہری سیاسی حقوق، اظہار خیال، عقیدہ، عبادت اور اجتماع کی آزادی کو یقینی بنائیں۔
علماء کا کہنا ہے کہ اسلام کے نفاذ کے نام پر جبر کا استعمال اور ریاست کے خلاف مسلح کارروائی بغاوت سمجھی جائے گی۔ کسی شخص، ادارے یا فرقے کے خلاف نفرت انگیز الزامات لگانے کی اجازت نہیں۔
Comments are closed.