عراق میں انتخابات کے بعد سے ہونے والے ڈیڈلاک کی وجہ سے تاحال نئے وزیر اعظم کا انتخاب نہیں ہوسکا نا ہی کابینہ تشکیل دی جاسکی۔
پچھلے سال اکتوبر میں ہونے والے انتخابات کے بعد قانون سازوں کو وزیر اعظم کا انتخاب کرنا تھا لیکن اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔
عراق میں 290 دنوں سے وزیر اعظم اور کابینہ نہیں ہے، یہ ایک ریکارڈ بن چکا ہے۔
اس سے قبل 2010 میں ایسا ہی ڈیڈلاک ہوا تھا جب 289 دنوں کے بعد وزیر اعظم نور المالکی اپنی دوسری مدت کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امکان ہے کہ اگر سیاسی جماعتیں ڈیڈلاک ختم نہ کرسکیں تو نگراں وزیراعظم خدیمی نئے انتخابات تک کردار ادا کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.