بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی صدر کورونا وائرس سے صحتیاب، 10 روز تک ماسک پہنیں گے

امریکی صدر جو بائیڈن پچھلے ہفتے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن اب ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے معالج نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن اپنی آئسولیشن ختم کر دیں گے۔

ڈاکٹر کیون او کونر نے بتایا کہ امریکی صدر کو اب بخار نہیں ہے اور وہ اب دوائی بھی نہیں لے رہے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن ملکی امور آن لائن سر انجام دیں گے۔

جو بائیڈن کا گزشتہ شام اور آج صبح کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، پچھلی جمعرات کو کورونا مثبت آنے کے بعد انہیں کھانسی، گلے میں خرابی اور جسم میں درد کی شکایات تھیں۔

وائٹ ہاؤس معالج نے کہا کہ امریکی صدر 10 روز تک لوگوں میں ماسک پہن کر جائیں گے۔

کورونا مثبت آنے کے بعد سے صدر بائیڈن وائٹ ہاؤس سے ہی مختلف اجلاسوں میں ورچوئل طور پر شرکت کر رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.