بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا پاکستانی بچوں کیلئے 1 کروڑ 60 لاکھ کووڈ ویکسین دیگا

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستانی بچوں کے لیے 1 کروڑ 60 لاکھ کووڈ ویکسین فراہم کرے گا۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق اس کھیپ کے بعد پاکستان کو امریکا سے ملی کورونا ویکسین کی تعداد 7 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ہو جائے گی۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو ایس ایڈ کی مالی اعانت کی مد میں 2 کروڑ ڈالرز کی اضافی اعانت کا بھی منصوبہ ہے جبکہ یوایس ایڈ کی مالی اعانت ویکسینیشن مہم میں مدد کے طور پر دی جائے گی۔ 

امریکی سفارتخانے کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 3 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز مالیت کا سامان بھی دیا گیا ہے۔

کورونا کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کو 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز براہِ راست بطور معاونت دیے گئے۔

واضح رہے کہ امریکا پاکستان کو سب سے زیادہ کورونا ویکسین عطیہ کرنے والا واحد مُلک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.