وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاملات اگست کے شروع میں حل ہوجائیں گے، آئی ایم ایف نے اینٹی کرپشن قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے، اینٹی کرپشن قوانین اگرچہ آئی آیم ایف کا ترجیحی ایکشن نہیں ہے۔
اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کارپوریٹ گورننس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیفالٹ سے بچ چکے ہیں لیکن ابھی بھی چوکنا رہنا ہو گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ ڈالر کے ان فلو میں اضافہ ہو، اب غلطیاں دہرانے کی گنجائش نہیں ہے، مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا چاہتے ہیں، نجکاری کے قوانین بہتر بنانے سے صورت حال میں بہتری آئے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی مالیاتی ضرورت پوری کرنے کے لیے دوست ممالک سے بات چیت چل رہی ہے، حکومت، ملکیتی اداروں اور کمپنیز کے کچھ حصص فروخت کیے جائیں گے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ حصص کی فروخت سے فنانسنگ گیپ کو پُر کیا جائے گا، دوست ممالک نے پاورپلانٹس خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.