پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ایسا لگا کہ دوست محمد مزاری پی ڈی ایم کے فل بینچ کی سربراہی کریں گے لہٰذا پی ٹی آئی نے ان کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے پاس کئی مواقع آئے کہ وہ گورنر راج لگا سکتے تھے لیکن عمران اسماعیل نے جمہوری رویے اختیار کیے۔
فیصل جاوید خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں شکست فاش سے حکومت سنگین بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ قوم کسی قسم کے غیرجمہوری راج کی حمایت نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت اور اتحادیوں نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
Comments are closed.