بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاوید لطیف کی شہباز حکومت پر تنقید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے اپنی ہی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنادیا۔

جاوید لطیف نے شہباز شریف حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں کہتا رہا ہوں اگر فرح گوگی، بشریٰ بی بی اور بنی گالہ پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے تو کس لیے حکومت میں ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ آپ اگر بے گناہ نواز شریف کی سزائیں ختم نہیں کروا سکتے تو کس لیے حکومت میں ہیں؟

 جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کو جس طرح سزائیں دی گئیں وہ ایک ہفتے میں واپس نہ لیں تو نواز شریف آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ہی ہم حکومت میں آنے کے حق میں نہیں تھے، عمران خان کو لاڈلہ اور دوسروں کو بھارتی سمجھا جاتا ہے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی تو بتاچکے ہیں کہ کیسے بینچ بنتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.