یورپ میں نومبر کے مہینے میں گیس کی قیمتوں میں 10 گنا اضافہ ہوجائے گا۔
یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز یورپ میں گیس کی قیمت نے 200 یورو فی MHW کی حد عبور کر لی ہے، جس میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ قیمت اگست میں 214 اور نومبر میں 217 یورو فیMHW ہوجائے گی۔ گیس کی قیمت میں یہ اضافہ گذشتہ ایک سال پہلے کی قیمت کے مقابلے میں 10 گنا زائد اور ایک ریکارڈ ہے۔
قیمتوں میں یہ اضافہ روس کی جانب سے یورپ کو گیس کی سپلائی میں مسلسل کمی کے خطرے پیش نظر ہورہا ہے۔ حالانکہ گذشتہ روز یورپی وزرائے توانائی نے برسلز میں منعقد ہونے والے ایک ہنگامی اجلاس میں اس صورتحال سے نمٹنے اور مارکیٹ کو استحکام دینے کیلئے یورپی یونین میں آئندہ 6 ماہ کیلئے 15 فیصد گیس کم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
لیکن اس سے مارکیٹ میں استحکام نہیں آ رہا۔ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کمی کو پورا کرنے کیلئے مختلف حکومتیں گیس کی ‘راشننگ’ کا طریقہ اختیار کریں گی۔ جس سے عام آدمی کی زندگی میں مزید دباؤ بڑھے گا۔
Comments are closed.