بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

فلڈ وارننگ سیل نے آگاہ کیا ہے کہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ وارننگ سیل کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 50 ہزار 600 کیوسک، جبکہ پانی کا اخراج 1 لاکھ 64 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔

دوسری جانب دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ وارننگ سیل کے مطابق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ61 ہزار 300 کیوسک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.