whisper hookup cd hookups in cochise county cctv grindr hookup tampa dailydot hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹ پر ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔

ٹوئٹ میں اپیل کی گئی ہے کہ براہ کرم اس اکاؤنٹ سے کسی بھی غیر معمولی ٹوئٹ کے موصول ہونے پر اطلاع دیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کا ٹوئٹر اور ای میل اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

اس ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسد عمر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مئی میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے ای میل، ٹوئٹر اور ایپل اکاؤنٹس بھی ہیک کیے گئے تھے، بعد میں حماد اظہر نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کروا لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.