عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فسادی ٹولے نے پرائم منسٹر ہاؤس میں گندی پریس کانفرنس کی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فیصلے پر پرویز الہٰی اور عمران خان کی محنت کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں عمران خان نے 20 میں سے 15 نشستیں جیت کر آج کی فتح یقینی بنائی ہے۔
Comments are closed.