ڈیجیٹل دور نے ہر شے کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اور اب مصوری بھی اس تبدیلی کے زیر اثر ہے۔
ایک ڈیجیٹل آرٹ کی ویڈیو آن لائن بہت مقبول ہو رہی ہے جس میں موجود مناظر کو لامتناہی طور پر زوم کیا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ایک تصویر کو انگلیوں کی مدد سے زوم کر رہا ہے لیکن اس تصویر کے پکسلز خراب نہیں ہو رہے۔
یہ ڈیجیٹل آرٹ وسکانجی نامی شخص نے تخلیق کیا ہے اور انہوں نے ہی اپنے ٹوئٹر پر اسے شیئر کیا تھا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے بتایا کہ یہ تصویر پکسل ٹیکنالوجی کی نہیں ہے بلکہ یہ ویکٹر ٹیکنالوجی ہے۔
Comments are closed.