بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گال ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 231 رنز پر آؤٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم 231 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

قومی ٹیم تیسرے دن کے کھیل میں صرف 40 رنز کا اضافہ کر سکی۔

 سری لنکا کی طرف سے رمیش مینڈس نے 5  اور پراباتھ جے سوریا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور دننجیا ڈی سلوا نے ایک ایک کھلاڑی آوٹ کیا۔ 

سری لنکا نے دوسری اننگز کا آغاز کردیا ہے، میزبان ٹیم کو 159 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 32، محمد رضوان اور فواد عالم 24، 24 جبکہ کپتان بابر اعظم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے دن کے کھیل میں میزبان ٹیم نے 63 رنز کا اضافہ کیا۔

گرین کیپ کی اننگز کو کچھ سہارا سلمان آغا نے دیا، جو 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، چندی مل 80 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.