موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کراچی کے اوپر سے گزر رہا ہے۔
ایک بیان میں جواد میمن نے کہا کہ سسٹم کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے، جو بلوچستان کی ساحلی پٹی کو متاثر کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بارشیں شروع ہوچکی ہیں، یہ سسٹم ایران اور عمان کی جانب بڑھ جائے گا۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ بارش سسٹم کے اثرات کے تحت 27 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے، چند مقام پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ 30 جولائی کو ایک اور سسٹم سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، فی الحال سسٹم بہت دور ہے اور کسی قسم کا اندازہ یا پیشگوئی کرنا ممکن نہیں۔
Comments are closed.