محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کراچی میں کل بھی کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ وسطی اور مغربی سندھ پر اب بھی برقرار ہے، سندھ کے مخلتف علاقوں میں کل اور پرسوں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، ہوا کا کم دباؤ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ‘ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، مسلسل اور تیز بارش حب ڈیم پر بھی دباؤ پیدا کر سکتی ہے۔
Comments are closed.