بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں بارش سے سڑکیں زیرِ آب، مگرمچھ سڑکوں پر آ گئے

بھارت میں مون سون بارشوں اور سڑکوں کے زیرِ آب آنے کے باعث مگرمچھ سڑکوں پر آ گئے۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر ودودڑا میں دریا کے کنارے رہائشی افراد کو بارش کے دنوں میں سخت احتیاط کی تاکید کی جاتی ہے۔

اس تاکید کی وجہ یہ ہے کہ دریا میں کم از کم 300 مگرمچھ ہیں جو بارش کے بعد سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔

اس دوران مگرمچھ بعض اوقات گھروں کے دروازے پر بھی آجاتے ہیں جس کی وجہ سے مکینوں کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو جاتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران انہیں روزانہ 25 سے 30 کالز موصول ہوتی ہیں جن میں رہائشی علاقوں میں مگرمچھ کی نشاندہی کی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.