الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
بیرسٹر علی ظفر کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ علی ظفر آج سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اس لیے پیش نہیں ہو سکتے۔
معاون وکیل نے استدعا کی کہ سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مذکورہ کیس زیرِ سماعت ہے، اس کیس کی سماعت 22 اگست کو مقرر کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی اور جلسے میں شرکت کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔
Comments are closed.