بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے کا ہو گیا

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

امریکی ڈالر 1 روپے 67 پیسے اضافے کے بعد انٹر بینک میں 230 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار میں منفی رجحان ہے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فارن ایکسچینج مارکیٹ پوری طرح فعال ہے، پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر تقریباً 9.3 ارب ڈالر ہو گئے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس اب سے کچھ دیر پہلے تک 324 پوائنٹس کم ہو کر 49752 کی سطح پر موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.