بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلوی سابق کپتان ڈیوڈ وارنر کے حق میں بول پڑے

سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بورڈر کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو کپتان نہ بنانے کی تاحیات پابندی اٹھائی جائے۔

ایک بیان میں ایلن بورڈر نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر پر سخت پابندی لگائی گئی، اب اسے ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جانتا ہوں کہ ہر ٹیم وہی کچھ کرتی ہے جو ہم کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ تمام کپتان اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ وہ ایسا نہیں کرتے تھے۔

واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ڈیوڈ وارنر کو مستقبل میں کپتان نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی جبکہ کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.