چین کے شمال مغربی علاقے میں ریت کے ایک بڑے طوفان کی حیرت انگیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طاقت ور ریت کے طوفان نے بدھ کے روز شمال مغربی چین میں واقع صوبہ چنگھائی کے کچھ حصوں میں تباہی مچائی۔
ویڈیوز میں ریت کا طوفان دکھایا گیا ہے جو ایک صحرائی منظر کی طرح آسمان تک پھیلا ہوا ہے اور آبادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ریت کا طوفان تقریباً 4 گھنٹے تک جاری رہا، جس سے سب سے زیادہ متاثرہ مقامات میں سے ایک ہائیکسی منگول تھا۔
خوش قسمتی سے ریت کے اس طوفان کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دریں اثناء چین بھی دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح شدید گرمی سے لڑ رہا ہے۔
جون کے وسط سے شمالی، مشرقی اور وسطی چین کے بڑے حصے زیادہ درجۂ حرارت کا سامنا کر رہے ہیں۔
چینی محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں چین کے مختلف حصوں میں گرمی سے راحت کی توقع نہیں ہے۔
رواں سال یورپ میں بھی انتہائی درجۂ حرارت دیکھا گیا ہے۔
گرمی کی لہروں کی وجہ سے اسپین، فرانس، یونان اور اٹلی میں جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے سالوں میں گرمی کی لہریں شدید ہو جائیں گی۔
Comments are closed.