کامران بنگش نے مولانا فضل الرحمٰن کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ اعلیٰ ترین عدالت کو دباؤ میں لانے یا ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے۔
ادھر تحریک انصاف کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست کا مقصد اقتدار کا حصول ہے۔
اسد قیصر کا پنجاب کے وزیراعلیٰ کے الیکشن سے متعلق کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے غیرآئینی فیصلہ دیا۔
Comments are closed.