محکمہ موسمیات نے کراچی میں رات گیارہ بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش صدر میں 164 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ناظم آباد میں 75.4 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 66 ملی میٹر اور فیصل بیس پر 56 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کورنگی میں 50 ملی میٹر، گڈاپ ٹاؤن میں 49 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 44 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 35 ملی میٹر اور پی اے ایف بیس مسرور پر 142 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اسی طرح کیماڑی میں 135 ملی میٹر، قائد آباد میں 98 ملی میٹر، ڈی ایچ اے میں 95 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 92 ملی میٹر، اورنگی اور گلشن حدید میں 88 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.