چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ تیز بارش برسانے والے بادلوں نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیز بارش کا سلسلہ مذید تین گھنٹے یا اس سے زائد بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ مون سون کا سسٹم شدت اختیار کر کے ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج شام سے 25 جولائی کی رات تک بارشوں کا امکان ہے، جہاں کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
جواد میمن کا کہنا تھا کہ اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، نشیبی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔
Comments are closed.