بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا فل کورٹ بنانے کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

حکومتی اتحاد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی اتحادی جماعتوں کے قائدین کل صبح اس حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

حکومتی اتحادی جماعتوں کے قائدین اپنے وکلاء کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر سپریم کورٹ بار کی نظرثانی اور دیگر درخواست کی ایک ساتھ سماعت کی استدعا کی جائے گی۔

مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام (ف)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتیں درخواست گزاروں میں شامل ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.