بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یمن میں طوفانی بارش اور سیلاب سے 10 افراد جاں بحق

یمن میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

دارالحکومت صنعا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یمنی حکام نے بتایا ہے کہ طوفانی بارشوں اور اس کے باعث پیدا شدہ سیلابی صورتحال سے مختلف حادثات میں 4 بچوں سمیت 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

یمنی حکام کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں بچے تین منزلہ عمارت گرنے سے موت کا شکار ہوئے۔ حکام کے مطابق سیلابی ریلے میں گاڑی بہنے سے دیگر 6 افراد ہلاک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.